برطانوی لائبریری سےلی گئی کتاب کی45سال بعدواپسی

برطانوی لائبریری سےلی گئی کتاب کی45سال بعدواپسی
کیپشن: Return of a book taken from the British Library after 45 years

ویب ڈیسک:برطانیہ کی ایک خاتون نے45سال قبل لائبریری سےکتاب لی تھی جوکہ اب واپس لوٹادی گئی ہے۔
 بلیک پول لائبریری کے مطابق کتاب لوٹانے والی خاتون نے کتب خانے کی انتظامیہ کو بتایا کہ1970 کی دہائی میں جب وہ لائبریری کے قریب واقع وول ورتھس اسٹور میں کام کرتی تھیں تو عموماً لائبریری سے کتابیں لے کر جاتی تھیں۔
پھر1990میں سٹوربندہوگیااورکتاب خاتون کےپاس رہےگئی،لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ جب اسٹور بند ہوا تو وہ تمام کتابیں واپس لے آئیں (جو ان کا خیال تھا) لیکن گھر میں سامان کی چھانٹ پٹک کے دوران انہیں ایک کتاب ملی۔
پوسٹ کے مطابق رینڈل ہیلمز کی کتاب ٹولکینز ورلڈ45 برس قبل لوٹائی جانی تھی۔
پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ لائبریری انتظامیہ تاخیر سے کتابیں لوٹانے پر جرمانے عائد نہیں کرتی، چاہے وہ کتابیں دہائیوں بعد ہی کیوں نہ لوٹائی جارہی ہوں۔