کراچی:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک،ساتھی فرار

Nov 20, 2023 | 06:26 AM

ایک نیوز:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں کارلفٹنگ میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیااورساتھی فائرنگ کرتےہوئےفرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےسائٹ ایریاسپرہائی وےکےعلاقےچاکر ہوٹل کے عقب میں اے وی ایل سی گلشنII ڈویژن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ ساتھی فرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق گلشن IIڈویژن کی ٹیم ناکےپرچیکنگ کررہی تھی کہ ایک ہنڈاسوک کارکوچیکنگ کیلئےرکنےکااشارہ کیاتوگاڑی رکتےہی ملزمان نےپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک ملزم شدیدزخمی ہوگیااور زخمی ملزم کی تلاشی کےدوران جیب سےملنے والے شناختی کارڈ کی کاپی سے ملزم کی شناخت افتخار ولد لقمان کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق دوطرفہ فائرنگ کےدوران زخمی ملزم ہسپتال میں علاج کےدوران دم توڑگیا،ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ہلاک ملزم کار لفٹنگ میں ملوث تھا،ہلاک ملزم پنجاب کےبیس سےزائدمقدمات میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں