ویب ڈیسک:سردیوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والی بہترین غذائیں۔
تفصیلات کےمطابق آج کل سردیوں کی آمدآمدہےاس لئےاپنی صحت کوبہتربنانےکیلئےاحتیاط ضروری ہےاورملک کےمختلف شہروں میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث نزلہ، گلے میں خراش، کھانسی اور بڑے پیمانے پر سانس کی تکلیف کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے بھی آلودگی سے بچنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور گھر سے نکلتے وقت شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
تو آج ہم آپ کو4 ایسے غذائی اجزا کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا کرسردی اور آلودگی کے اثرات سے بچانے میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔
کالی مرچ:
کالی مرچ کا استعمال تقریباً ایشیا کے تمام ممالک میں ہی کیا جاتا ہے، ایک چٹکی کالی مرچ آپ کے مدافعتی نظام کو کئی گنا زیادہ مضبوط بناتی ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں موجود پائپرین جسم کی نشونما میں بہتری لاتی ہے۔
رات کے وقت ایک گلاس دودھ میں تھوڑی سی ہلدی اور کالی مرچ کا استعمال کریں جو آپ کو سردی سے بچانے کے ساتھ دیگر الرجیز سے بھی بچاتی ہے۔
اس کے علاوہ کھانسی سے نجات کیلئے ایک چمچ شہد میں ایک چٹکی کالی مرچوں کا استعمال بھی مفید ہے۔
ادرک:
ادارک کا شمار سبزی میں ہوتا ہے اور یہ ایک جڑ ہے جو زیر زمین اگتی ہے، ادرک میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام کو قوت ملتی ہے۔
آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے جبکہ کھانسی، نزلہ ، گلے میں خراش کی شکایت بھی آلودگی کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، ایسے میں ادرک کی چائے کا استعمال آپ کو ان سب مسائل سے بچا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے اور سردیوں میں جوڑوں کے درد میں بھی ادرک کا استعمال فائدہ مند ہے۔
آملہ:
آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے، ایک آملہ میں600 سے لیکر700 ملی گرام تک وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے۔
آملہ کو لوگ مختلف طریقے سے استعمال کرتے ہیں، کوئی اس کی چٹنی بناتا ہے تو کوئی مربے کی صورت میں استعمال کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی گلے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور بالوں کی نشونما کیلئے آملہ سے بہترین کوئی نہیں۔اس کے علاوہ آملہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جگر پر آنے والی چربی کو بھی کم کرتا ہے۔
دیسی گھی:
دیسی گھی صحت مند شارٹ چین فیٹی ایسڈز کا ذریعہ ہے، سردیوں میں جلد اور بال خشک ہو جانے کے علاوہ جلد کا قدرتی تیل بھی ختم ہو جاتا ہے جس کیلئے دیسی گھی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
دیسی گھی سے دماغ کی نشونما بھی ہوتی ہے اور یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ آلودگی کی وجہ سے ہونے والی کھانسی میں بھی دیسی گھی کا استعمال مفید ہے۔