چیٹ جی پی ٹی کانوکری سے برطرف ،سی ای اوکوبحال کرنےپرغور

Nov 20, 2023 | 04:20 AM

ویب ڈیسک:چیٹ جی پی ٹی نےسیم آلٹ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے فارغ کرنےکےبعددوبارہ بحال کرنےپرغور شروع کردیا۔
تفصیلات کےمطابق17 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے سیم آلٹ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا،جس کےبعدکمپنی کےصدر گریگ بروک مین سمیت بہت سےملازمین نوکری سے احتجاجاً استعفیٰ دےرہےہیں ۔
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی ایک بار پھر انہیں دوبارہ سی ای او کے عہدے پر بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیم آلٹ کو ان کے عہدے سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سیم آلٹ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں پر بورڈ کو اعتماد میں نہ لینے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔
مگراب اس نئی رپورٹ میں سیم آلٹ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بورڈ کی جانب سے ایک بار سابق سی ای او کو ان کے عہدے پر بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
 سیم آلٹ کو فارغ کیے جانے کے بعد کمپنی کے متعدد عہدیداران بشمول صدر گریگ بروک مین نے بھی احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دےدیاتھا۔
اس کمپنی میں کام کرنے والے مزید افراد کی جانب سے ملازمت چھوڑے جانے کا امکان ہے۔
 سیم آلٹ کو نکالے جانے کے بعد میرا مورتی نامی خاتون کو کمپنی کا عارضی سی ای او بنا دیا گیا ہے۔
حیران کن طور پر سیم آلٹ کو برطرفی سے محض5 سے10 منٹ قبل اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
کچھ رپورٹس کے مطابق سیم آلٹ کی جانب سے اب ایک نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں