ویب ڈیسک:مالدیپ کےصدرمحمدمعیزونےاپنےملک سےبھارتی فوج واپس بلانےکیلئےمودی سرکارسےدرخواست کردی۔
تفصیلات کےمطابق نومنتخب مالدیپ کےصدرنےانتخابی مہم کےدوران اپنی عوام سےوعدہ کیاتھاکہ منتخب ہوکرملک سےبھارتی فوج کوبےدخل کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد معیزو کا کہناتھاکہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اُس وقت کی جب انہوں نے بھارتی مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
خیال رہے کہ مالدیپ میں بھارتی افواج کے75 اہلکار تعینات ہیں جو جہاز اڑانے اور سرویلنس سمیت دیگر امور کیلئے موجود ہیں۔
17 نومبر کو حلف برداری کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں مالدیپ کے صدر نے کہا تھا کہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔
واضح رہے کہ45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر ملک سے بھارتی فوج کوبے دخل کریں گے۔