غزہ جنگ، مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں سے لڑائی،2اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ جنگ، مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں سے لڑائی،2اسرائیلی فوجی ہلاک
کیپشن: Gaza war, fighting with fighters of resistance organizations, 2 Israeli soldiers killed

ویب ڈیسک:غزہ جنگ، مزاحمتی تنظیموں کے جنگجوؤں سے لڑائی میں مزیددواسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق مغربی طاقتوں کی ایما پر مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل44 ویں روز بھی جاری ہے،اسرائیل نےنہ صرف مظلوم فلسطینیوں کی زندگی مشکل کی ہےبلکہ غزہ کوبھی کھنڈربنادیاہے۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق ترجمان اسرائیلی نےغزہ میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے مزیددو فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں۔
ترجمان اسرائیلی فوج کےمطابق اتوار کےروز غزہ میں زمینی آپریشن کےدوران میں فرسٹ لیفٹیننٹ سمیت 2 اہلکار مارے گئے جس کے بعد دو دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جن کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔
7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں اسرائيلی فوجیوں کی ہلاکتیں383 ہوگئيں جبکہ 27 اکتوبر سے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے62 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ مغربی طاقتوں کی ایما پر مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل44 ویں روز بھی جاری ہے، اسرائیل نے سکول، ہسپتال، پناہ گزین کیمپوں اور مساجد کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی بمباری سے اب تک13000 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5500 بچے،3500 خواتین اور201 طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔