ویب ڈیسک: بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم نے فائنل میں بہت اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آیا۔
ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما نے افسردگی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم 20سے 30رنز مزید بنا لیتے تو یہ ہماری مدد کر سکتے تھے ، لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ جب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول بیٹنگ کر رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ 270سے 280رنز بنا لیں گے لیکن پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ 240رنز کے ساتھ ہم ابتدائی وکٹیں لینا چاہتے تھے لیکن ٹراوس ہیڈ اور مارنس لبو شگنے کو کریڈٹ جاتا ہے ، آسٹریلیا نے ابتدائی تین وکٹیں لینے کے بعد گیم کو اچھی طرح سنبھالا، آسٹریلیا نے ہمیں گیم سے باہر کردیا ۔
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست کی امید نہیں تھی، روہت شرما
Nov 20, 2023 | 00:35 AM