ایک نیوز :ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے عاشورہ یونیورسٹی آف ایرو اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور نمائش کا معائنہ کیا۔
خامنہ ای کا کہنا تھاکہ کچھ اسلامی ممالک نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور کچھ نے ابھی تک مذمت بھی نہیں کی، یہ قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کو توانائی اور دیگر اشیا کی برآمدات بند کردیں، اسلامی ریاستوں کوصیہونی حکومت سے سیاسی تعلقات ختم کرنے چاہئیں، اسلامی ریاستیں محدود وقت کیلئے ہی اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کریں۔