ایک نیوز نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے نیا پینڈوراباکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راناثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو پاکستان کے دشمنوں اور بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے مسلح افواج، آئی ایس آئی اور وزیراعظم کے نام لے دیے ہیں کہ ان کو کچھ ہوا تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہر دشمن اب عمران خان کا دشمن ہے۔ اس لیے بیرونی ایجنسیاں ملک میں خانہ جنگی کروانے کیلئے کچھ بھی کرواسکتی ہیں۔