ایک نیوز نیوز:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے نیا پینڈوراباکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راناثناءاللہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو پاکستان کے دشمنوں اور بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے مسلح افواج، آئی ایس آئی اور وزیراعظم کے نام لے دیے ہیں کہ ان کو کچھ ہوا تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔
عمران خان کی جان کو پاکستان کے دشمنوں اور بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے کیونکہ انہوں نے مسلح افواج آئی ایس آئی وزیراعظم کے نام لے دیے ہیں کہ انکو کچھ ہوا تو وہ ذمہ دار ہونگے اسلئے بیرونی ایجنسیاں ملک میں خانہ جنگی کروانے کیلئے کچھ بھی کروا سکتی ہیں
— Raza Butt ????️ (@SocialDigitally) November 20, 2022
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ pic.twitter.com/mfcEjpCcOF
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کا ہر دشمن اب عمران خان کا دشمن ہے۔ اس لیے بیرونی ایجنسیاں ملک میں خانہ جنگی کروانے کیلئے کچھ بھی کرواسکتی ہیں۔