ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں سابق وفاقی وزیر کا گن میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے تنازع پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبالے میں سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کا مسلح گارڈ اعجاز خان گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوطرفہ فائرنگ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے تین گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ابرار، جاوید اور حسین خان شامل ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔