ایک نیوز نیوز :صوبائی وزیرداخلہ عمر سرفراز چیمہ نے تسنیم حیدرنے نوازشریف پر الزامات کے حوالے سے کہا کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا ، تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی ،صوبائی اور ضلعی قیادت پریس کانفرنسز اور میڈیا ٹاک میں عمران خان کو قتل کرنے اور مذہبی منافرت کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں ، تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی ،صوبائی ،ضلعی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ،مذہبی منافرت کے حوالے سے کچھ ن لیگ رہنماؤں کیخلاف مقدمات بھی درج ہوئے اور گرفتار بھی ہیں،وزیرآباد واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔