ایک نیوز نیوز: تسنیم حیدر کی جانب سے نواز شریف پر سنگین الزامات پر اب مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں اور نہ ہی اس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔ اے آر وائے کو چیلنج ہے کہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے۔ برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سے نشر نہیں کرتے کیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔