سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹرکیساتھ معاشقے کی افواہوں میں کتنی صداقت؟

سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹرکیساتھ معاشقے کی افواہوں میں کتنی صداقت؟
کیپشن: سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹرکیساتھ معاشقے کی افواہوں میں کتنی صداقت؟

ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی بھارتی کرکٹر شبمن گل کیساتھ معاشقے کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں ، تاہم جوڑی نےاس پرخاموشی اختیار کررکھی ہے ۔
 لیکن ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شُبمن سے ایک انٹرویو کے دوران جب اینکر نے سوال کیا کہ بالی وڈ کی سب سے فِٹ اداکارہ کونسی ہیں؟جس پر شُبمن نے سارہ علی خان کا نام لیا۔میزبان نے پوچھا کیا آپ اور سارہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ شُبمن گل نے کہاسارا کا سارا ہی سچ بول دیا، شاید ہاں کر رہا ہوں، شاید نہیں کر رہا۔واضح رہے کہ جب سے شبمن گل اور سارہ علی خان کو ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے تب سے یہ سوال کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔