بیٹی کی منگنی پر عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

بیٹی کی منگنی پر عامر خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
کیپشن: Video of Aamir Khan's dance on daughter's engagement goes viral(file photo)

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی منگنی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں عامر خان کو اس تقریب میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیاکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامر خان کی ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان کو شلوار قمیض پہنے  مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں‘ پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عامر خان کی بیٹی آئرا نے فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر نوپور نے منگنی کرلی تھی،جس میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ ، رینا دتہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر آئرا کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں سرخ جبکہ نوپور کو کالے اور سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔