دلہا سے تلخ کلامی،لڑکی والوں نے دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کردی

دلہا سے تلخ کلامی،لڑکی والوں نے دوسرے لڑکے سے بیٹی کی شادی کردی
کیپشن: Bitter words from the bridegroom, the girl's parents married the daughter to another boy

ایک نیوز نیوز:بہاولپور میں دلہا اورباراتیوں سے تلخ کلامی پر موقع پر موجود لڑکے سے دلہن کا نکاح کراکر رخصت کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دلہا نے الزام عائد کیا کہ  لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔دلہے کا گھر والوں کا کہنا تھا کہ  لڑکی والوں نے مارپیٹ کرکے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا اور شادی میں شریک ایک لڑکے سے نکاح کراکر لڑکی کو رخصت کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔