فیفا ورلڈ کپ 2022 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

Nov 20, 2022 | 20:04 PM

ایک نیوز نیوز:قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب  ہوئی جس میں عربی ثقافت کے دلکش رنگ نظرآئے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران فنکاروں کی پرفارمنس پرشائقین سحر زدہ ہو کر جھوم اٹھے۔دوسری جانب قطر کی گلیاں بھی سج گئیں۔قطر میں جگہ جگہ فیفاورلڈ کپ کے حوالے سے سجاوٹ کی گئی تھی ۔

The World Cup trophy has arrived and in a Loius Vitton case???? #FIFAWorldCup #QatarWorldCup2022 pic.twitter.com/EVV3dzqFdS

افتتاحی تقریب کے باقاعدہ  آغاز  سے قبل ایک ویڈیو  میں سمندر کے  اندر،  وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔

افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔


ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی۔ پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس  کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے  ڈریمرز  پر  پرفارم کیا۔

 
تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود  تھی۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔امیر قطر کے خطاب کے بعد آتشبازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا اورمختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔


 قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔

مزیدخبریں