ایک نیوز نیوز:قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں عربی ثقافت کے دلکش رنگ نظرآئے۔
I'M SO PROUD OF YOU JEON JUNGKOOK#مرسال_قطر | #كأس_العالم_قطر_2022 #FIFAWorldCup #Qatar2022 #JungKook #JungkookAtFIFAWorldCup #QatarWorldCup2022 #DreamersbyJungkook #Dreamers2022#FIFAKOOK #JungkookInQatar @BTS_twtpic.twitter.com/zYtEvrBIMn
— 수비⁷ (@subiwithluv) November 20, 2022
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران فنکاروں کی پرفارمنس پرشائقین سحر زدہ ہو کر جھوم اٹھے۔دوسری جانب قطر کی گلیاں بھی سج گئیں۔قطر میں جگہ جگہ فیفاورلڈ کپ کے حوالے سے سجاوٹ کی گئی تھی ۔
The World Cup trophy has arrived and in a Loius Vitton case???? #FIFAWorldCup #QatarWorldCup2022 pic.twitter.com/EVV3dzqFdS
— AUGUSTINE QUANSAH (@AugustineQuan_1) November 20, 2022
افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔
Chaley, chaley, Qatar akata bebiaa.
— Son Of G.O.G (@iamtwincitygh) November 20, 2022
What an opening! What a wow!????????????????????#FIFAWorldCup #QatarWorldCup2022 pic.twitter.com/FwgBjBddU7
افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔
ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی۔ پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا۔
Morgan Freeman at the World Cup opening ceremony! This Worldcup is gonna be the best one ever. ????#FIFAWorldCup #OpeningCeremonyWorldCup2022 pic.twitter.com/y6r8manv5E
— ♛ (@z4dran) November 20, 2022
تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔امیر قطر کے خطاب کے بعد آتشبازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا اورمختصر مگر پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔
قطر میں شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک کو 0-2 سے شکست دے دی۔