اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کردیا، خواجہ آصف

اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کردیا، خواجہ آصف
کیپشن: Deprivation of power has damaged Imran Khan's mental balance, Khawaja Asif(file photo)

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی محرومی نے اس شخص کا دماغی توازن ڈسٹرب کردیا ہے۔ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکا کہ امریکا، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گراسکتی ہے۔ اس کو سمجھ نہیں آرہی کہ کس پہ الزام لگائے۔