عمران خان پر حملےاور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں تیار ہوئی ، لیگی رہنماکادعویٰ

 عمران پر حملےاور ارشد شریف کے قتل کی سارش لندن میں تیار ہوئی ، لیگی ترجمان کا دعویٰ
کیپشن: عمران پر حملےاور ارشد شریف کے قتل کی سارش لندن میں تیار ہوئی ، لیگی ترجمان کا دعویٰ

ایک نیوز نیوز : مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان  تسنیم حیدر  نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان پر حملےاور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں تیار ہوئی ۔
تفصیلات کےمطابق تسنیم حیدر نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میں گزشتہ 20سال سے ن لیگ سے منسلک ہوں ، نوازشریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3ملاقاتیں ہوئیں ،مجھے میٹنگ کیلئے بلایا گیا اور کہا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے ،پہلی میٹنگ جولائی اور دوسری 20ستمبر اور تیسری 29اکتوبر ہوئی ۔ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف  ایک مضبوط شخص کے طور پر کرایا،نوازشریف سےکہا گیا تسنیم حیدر کے پاس شوٹر ہیں یہ کام کرسکتے ہیں ۔نوازشریف نے کہا آپ کو وزیرآباد میں جگہ دیں گے، الزام پنجاب حکومت پر آئے گا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ جب میں نے انکار کیا تو مجھے کہاگیا ہم نے شوٹر کا بندوبست کرلیا ہے سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کردیا ہے ۔


ان کا کہناتھا کہ دوملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کیلئے جاؤں گا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ مریم نوازکو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں ۔مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستےسے ہٹانا ہے ۔