ایک نیوز نیوز :امریکامیں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ،فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ نائٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے۔ ہم اُن بہادر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری ردعمل دیا اور بندوق بردار کو زیر کرلیا ورنہ مزید ہلاکتیں ہوتیں۔