ایک نیوز نیوز: لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لئے تعینات سندھ پولیس کو بھی وفاقی پولیس کی جانب سے ناقص کھانا دینے کا انکشاف ہوا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے سندھ پولیس کو بھی ناقص کھانا فراہم کرنے کی ویڈیو سامنے آگئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سندھ پولیس سے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی ہے۔ کھانا بھی مریضوں والا فراہم کیا جا رہا ہے جو کھانے کے بھی قابل نہیں۔اسلام آباد میں تعینات سندھ پولیس کے اہلکاروں کے کھانے کا بل 51کروڑ بنا لیکن کھانے میں ناقص پانی والی دال جیسے پنڈی پولیس کی جانب سے پنجاب پولیس کو فراہم کی جا رہی تھی ۔سندھ پولیس کے ملازمین نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کھانے کا مینیو تبدیل کر کے اچھا اور معیاری فراہم کیا جائے۔