موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
کیپشن: With the onset of winter, gas loadshedding continues across the country(file photo)

ایک نیوز نیوز: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں سے گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی خبریں آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں اور گیس پریشر میں آنکھ مچولی کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ مہنگے بل جمع کروانے کے باوجود بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ 

گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مستونگ کے عوام کی جانب سے قومی شاہراہ بلاک کیے جانے کی اطلاع ہے۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی شہری بازار سے کھانا لانے پر مجبور ہیں۔ 

دوسری جانب ملتان، کراچی، کوئٹہ اور ملتان میں بھی صبح کے اوقات میں گیس ناہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔