نئی پنجابی فلم رنگ عشق دا کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب

 نئی پنجابی فلم رنگ عشق دا کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب
کیپشن: New Punjabi movie Rang Ishq Da trailer and songs launch event

 ایک نیوز نیوز(زوہیب کاظمی)کیو سینما گلبرگ میں فلم کی لانچنگ میں فنکاروں،فلم سازو،تکنیک کاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نئی پنجابی فلم رنگ عشق دا کے ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب میں  اداکارہ مدیحہ شاہ ،علی عباس،جاناں ملک ،صدف بھٹی،فلک،پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض، ذوالفقار مانا، اعجاز کامران ،ہدایتکار شہزاد رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے اور فلم کے گانے اور ٹریلر دیکھا۔

فلم میں اداکارہ مدیحہ شاہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے کہتی ہیں کہ پندرہ سال بعد فلم کی شائقین میرا کردار پسند کریں گے ۔فلم کی  کاسٹ میں اداکار علی عباس،نغمہ بیگم ، زینیا خان افتخار ٹھاکر اور دیگر شامل ہیں ۔فلم آئندہ ماہ 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم اور موسیقار ایم ارشد ہیں۔