پی ٹی آئی کا 2013 کے بعد بھی فارن فنڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

Nov 20, 2022 | 17:27 PM

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رواں سال اگست میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں سال 2008 سے 2013 تک ممنوعہ فنڈنگ حاصل کیے جانے کا بتایا گیا تھا۔ تاہم اب سامنے آنے والی دستاویزات میں 2013 کے بعد بھی فنڈنگ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اکتوبر 2014 سے مارچ 2015 تک امریکا میں غیرملکی رجسٹرڈ اداروں سمیت مختلف اداروں سے 4 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم اکٹھی کی، اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور وہاں فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے 4 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھی کی تھی۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ رقم میں سے 3 لاکھ 5 ہزار ڈالرز پاکستان میں موجود پارٹی اکاؤنٹس میں پانچ اقساط میں منتقل کیے گئے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بیرون ملک چیپٹر کے سیکرٹری عبداللہ ریار کے پاس ان فنڈز کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ 

مزیدخبریں