لاہور میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

لاہور میں قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی
کیپشن: In Lahore, the murderer took the life of a young man

 ایک نیوز نیوز:عدالتی حکم کے باوجود لاہور میں پتنگ باز ی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔پولیس درجنوں آپریشنزکے باوجود پتنگ فروشی،پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق    لاہور کے علاقے یتیم خانہ کے قریب20 سالہ شہزاد ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈی آئی آپریشنز لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں پتنگ بازی پرپابندی کے  باوجود خونی کھیل جاری ہے۔ابتک متعدد نوجوان پتنگ کی ڈور سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔پتنگ بازی میں کیمیکل کی ڈور جان لیواثابت ہورہی ہے ۔پولیس نے بھی والدین سے بچوں کو نظررکھنے کی اپیل کردی ۔