ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی پہنچتے نظر نہیں آرہا،اگر آپ مقبول پارٹی کے سربراہ ہو تو الیکشن جیت کرواپس آجانا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے جسے ہر سال منایا جاتا ہے،اس سال ملک بھر کے تمام ڈویژن میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس سال کراچی میں یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام نشتر پارک کراچی میں منعقد ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ اسی سلسلے میں آج لیاری میں جلسہ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی جلسے منعقد کیا جائیں گے، پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دیا ہے۔ عمران خان نے فرمائش کی ہے کہ ٹانگ مارچ 26 دسمبر کو راولپنڈی پہنچے گا، مجھے یہ دعوی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، یہ ملک کے مفادات کا سودا کررہا ہے، اس نے دوست ملکوں سے ملنے والے تحائف فروخت کردیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جب چاہیں پگڑی اچھال دیتے ہیں کوئی پوچھے تو سہی، کوئی عمران خان سے سوال تو کرے، کوئی ہتک عزت نوٹس تو بھیجے، عمران خان بلیک میل کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مقبول پارٹی کے سربراہ ہو تو الیکشن جیت کرواپس آجانا
سعید غنی نے مزید کہا کہ اسے الیکشن کمیشن، میڈیا سب برے لگتے ہیں۔ اقتدار سے جاتے جاتے یہ ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے تھے، مقبول پارٹی کے سربراہ ہو تو الیکشن جیت کرواپس آجانا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا بشنی آدمی ہے، اس نے قیمتی تحائف کی جعلی رسید عوام کو دکھائی ہے، یہ ملک کے لیے سیکیورٹی تھریٹ ہے، وفاقی حکومت اس کے خلاف کارروائی کرے۔