مزید 5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کا عمل شروع

Nov 20, 2022 | 14:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز؛ وفاقی حکومت نے مزید 5لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کا عمل شروع کردیا ہے، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی درآمد کیلئے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے، گندم کے بین الاقوامی سپلائرز سے 28 نومبر 2022 تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں گئی ہیں، لفافہ بند بولیاں28نومبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

بولیاں 16دسمبر 2022 سے 8 فروری 2023 کے دوران گندم کی درآمد کیلئے مانگی گئی ہیں، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے کم مقدار کی بولی منظور نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں