سندھ حکومت کی تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت
کیپشن: سندھ حکومت کا تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت

ایک نیوز نیوز: حکومت سندھ نے گیارھویں اور بارھویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج تاحال جاری نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ اس کی تمام تر ذمے داری چیئرمین بورڈز اور کنٹرولر امتحانات پر عائد ہوتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ہزاروں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب کہ سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے تمام بورڈز کو نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ جامعات اور بورڈز کو فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔