''لاس اینڈ ڈیمیج '' فنڈ کے قیام پر اتفاق، شہبازشریف کا اظہار تشکر

اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے:شہبازشریف
کیپشن: اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے:شہبازشریف

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں ’’لاس اینڈ ڈیمیج‘‘ فنڈ کے قیام کا فیصلہ موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا کلیدی قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی پیشرفت کو آگے بڑھائے۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن اور ان کی ٹیم کے اس ضمن میں کردار اور محنت کو سراہا۔

واضح رہے کہ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دیا جاسکے گا۔