ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے قطر میں انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز کے حوالے سے اپنے پیغام میں قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
عمران خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کوئی مسلم ملک دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے,انہوں نے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Wishing Qatar the best for successfully holding the football World Cup, which begins today. It is for the first time that a Muslim country is hosting this biggest sporting event in the world. Good luck to all the participating teams.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2022
واضح رہے کہ قطر میں آج سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے فینز کا جوش ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ افتتاحی معرکے میں میزبان قطراور ایکواڈور ٹکرائیں گے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔