حکومت کی الٹی گنتی شروع،یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے: شیخ رشید

Nov 20, 2022 | 11:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے ، یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضا میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔
 

مزیدخبریں