ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ہر کھانے میں دال اور کھانے کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری نے فوری نوٹس لیا تھا۔
اب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کھانے کے معیار کے حوالے سے کیا جانے والا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے لیےکھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود کھانے کو چیک کر رہے ہیں، کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔