وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب

Nov 20, 2022 | 09:09 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بائیڈن کی 28 سالہ پوتی نیومی نے 25 برس کے وکیل پیٹر نیل سے شادی کرلی۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ نجی تقریب میں اڑھائی سو کے قریب مہمانوں نے شرکت کی، تقریب میں پریس کو دور ر کھا گیا۔

28 سالہ نیومی بائیڈن صدر جو بائیڈن کی سب سے بڑی پوتی ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔

مزیدخبریں