پنجاب حکومت کا بزرگ شہریوں کی مالی امداد کیلئے بڑا اقدام

پنجاب حکومت کا بزرگ شہریوں کی مالی امداد کیلئے بڑا اقدام
(ایک نیوز نیوز) پنجاب حکومت نے بزرگ شہریوں کی مالی امداد کیلیے دو ارب روپے کے باہمت بزرگ پروگرام کا اجرا کر دیا ۔۔ پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دو ہزار روپے ماہوار وظیفہ ملا کرے گا ۔وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ یہ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک قدم ہے.

ریاست مدینہ کی طرف ایک اور قدم ۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر کے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کیا۔ صوبے بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے ضرورتمند بزرگ افراد بالخصوص خواتین کو ماہانہ دو ہزار روپے دئیے جائیں گے، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سرداع عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہے۔ان کی خدمت ہم پر فرض ہے۔

وزیراعظم نے ریاست مدینہ کا جو خاکہ دیا تھا اس پروگرام کے تحت اس طرف بڑھ رہے ہیں۔وی اوپنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے وائس چئرمین علی اسجد ملہی کا کہںنا تھا کہ باہمت بزرگ پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل ویلفئر پروگرام ہے، 65 سال سے زائد عمر کے ایسے بزرگ شہری جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہیں.

ان کی مدد اس پروگرام کے تحت کی جائے گی، یہ پروگرام تیس نومبر تک پورے صوبے میں لانچ کر دیں گے۔علی اسجد ملہی۔وائس چئرمین۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی۔ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو کارڈ ڈیں گے۔

اس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ کمزور طبقے کا خیال رکھا جائے گا۔۔سائن افتقریب میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت خواتین کی فلاح کے لئے ایک نیا پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس کے لئے ڈیفیڈ نے 36 ملین پاؤنڈ مالی معاونت کی منظوری دے دی یے۔