تفصیلات کے مطابق باب لاہور 130فٹ چوڑا اور 60فٹ بلند ہے۔دونوں اطراف سٹیل ورک سے درود شریف لکھا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ اور نہر کے ساتھ گرین ایریاز قائم ، سٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں لگائی گئی ہیں، ، عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ، تعمیراتی کام کے دوران ایک منٹ بھی ٹریفک نہیں روکی گئی۔
ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ہے، تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، نذیر چوہان، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے شرکت کی.