شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش نہ کرنے کا تحریری حکم جاری

Nov 20, 2020 | 08:29 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش نہ کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیاشہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں بلٹ پروف گاڑی میں پیش کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے تحریریی فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظت کے لیے مزید بہتر انتظامات کیے جائیں .آئی جی ،سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا انتظامات کریں۔

جوڈیشل ونگ کے مطابق انکے پاس بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں ہے جوڈیشل ونگ کے مطابق بکتر بند گاڑی میں اہم کیسز اور حفاظت کے لیے اہم شخصیات کو پیش کیا جاتا ہے۔ جوڈیشل ونگ کے مطابق پنجاب بھرمیں 29 بکتر بند گاڑیاں ہیں، درخواست گزار کے مطابق سیاسی انتقامی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
مزیدخبریں