حکومت نےاخراجات کوکم کرنےکاپلان آئی ایم ایف سےشیئرکردیا

حکومت نےاخراجات کوکم کرنےکاپلان آئی ایم ایف سےشیئرکردیا
کیپشن: The government has shared with the IMF its plan to reduce expenditure

ایک نیوز:حکومت نےاخراجات کوکم کرنےکاپلان آئی ایم ایف سےشیئرکردیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی اخراجات کو 300 ارب روپے تک کم کیا جائے گا، ایک سال سے گریڈ 1 تا 16 کی خالی آسامیاں ختم کی جائیں گی، وفاقی وزارتوں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، وفاقی حکومت صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز فراہم نہیں کرے، وفاقی حکومت اہم اور قومی نوعیت کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرے گی،انفراسٹرکچر کے منصوبے نجی شراکت داری کے ذریعے لائے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی، صوبائی حکومتیں ماتحت جامعات کے اخراجات خود برداشت کریں گی،آئندہ مالی سال دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کیلئے رضاکارانہ پنشن سکیم پر غور،آئی ایم ایف نے پنشن اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا ہے، آئندہ مالی سال ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی کا امکان ہے۔