ایک نیوز:عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔
تفصیلات کےمطابق سردارتنویرالیاس کونجی مال کےسیکیورٹی انچارج پرتشدداورتالےتوڑنےکےمقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں پیش کیاگیا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سردارتنویرالیاس کی جانب سے وکیل سردار شوکت حیات ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
تنویرالیاس کےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ دونوں فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے ،
جج مرید عباس کہاکہ ٹھیک ہے جوڈیشل کردیتے ہیں ۔عدالت نے تنویر الیاس کو جوڈیشل کردیا۔
جج نےتنویرالیاس کےوکیل سےاستفسارکیاکہ ضمانت کی درخواست دائر کردیں ۔
سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے
بعداز شوکت حیات ایڈوکیٹ کی جانب سےدرخواست ضمانت دائرکی گئی۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست منظور کی۔
سردار تنویر الیاس کے وکلا کی جانب سے ضمانتی مچلکے موقع پر جمع کروا دیے گئے۔ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
مدعی مقدمہ اور سردار تنویر الیاس کے صلح نامہ پر دستخط کروائے گئے۔
عدالت نےکہاکہ مدعی مقدمہ ٹیپو سلطان اس کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
یکم مئی کو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔