ایک نیوز:چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نےقیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروادیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو ملاقات میں خوبصورت تحفہ "قلم بابِ کعبہ" یا گیا ۔
سپریم کورٹ نےایک اعلامیہ جاری کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھا جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قلم باب کعبہ کا تحفہ توشہ خانے میں جمع کرادیا تھا ۔چیف جسٹس نے خواہش کی یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے ۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ سیکرٹری ٹو چیف جسٹس خواہش بارے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو اس بارے میں خط لکھا تھا ،سیکرٹری کابینہ نے وزیرِ اعظم سے تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر رکھنے کی منظوری لی۔