پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ گیری کرسٹن نےٹیم کوجوائن کرلیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ گیری کرسٹن نےٹیم کوجوائن کرلیا
کیپشن: The head coach of Pakistan cricket team Gary Kirsten joined the team

ایک نیوز:۔ لیڈزمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ٹیم کو جوائن کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔
 سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔ گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کرینگے۔ 
پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ ٹیم منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔