سپریم کورٹ ججزتقرری،جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

سپریم کورٹ ججزتقرری،جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب
کیپشن: Appointment of Supreme Court judges, call for judicial commission meeting

ایک نیوز:سپریم کورٹ میں ججزتقرری کےلئےجوڈیشل کمیشن کااجلاس7جون کو طلب کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن تین ججز کی تقرریوں کیلئے نو ججز کے ناموں پر غور کریگا۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے چھ ججز کےنام زیر غور آئینگے، سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے تین ججز کے نام زیر غور آئینگے۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کا نام شامل،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کا نام بھی شامل ہے۔