چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشادسے آسٹریلین چیف کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشادسے آسٹریلین چیف کی ملاقات
کیپشن: Australian Chief meeting with Chairman Joint Chiefs General Sahir Shamshad

ایک نیوز:پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جے کیمبل کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جے کیمبل نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل اینگس جے کیمبل پاکستان اور آسٹریلیا کے دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے 13ویں راؤنڈ اور 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے 10ویں دور کے لئے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔
 ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں اطراف سے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر آسٹریلوی جنرل نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو بھی سراہا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، جنرل اینگس جے کیمبل کو تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے "گارڈ آف آنر" پیش کیا۔