ابراہیم رئیسی کاانتقال،صدرمملکت نمازجنازہ میں شرکت کیلئےایران جائینگے

ابراہیم رئیسی کاانتقال،صدرمملکت نمازجنازہ میں شرکت کرینگے
کیپشن: Ibrahim Raisi's death, the president will participate in the funeral prayer

ایک نیوز:ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےانتقال پرصدرمملکت آصف علی زرداری جنازےمیں شرکت کرنےکےلئےایران جائینگے۔
ذرائع کےمطابق اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ساتھ جائے گا صدر آصف زرداری ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرینگے۔ وہ ایرانی حکومت سے پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اظہار تعزیت کرینگے ۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف آج ایرانی سفارت خانہ جائیں گے ،وزیراعظم ایرانی سفیر سے ملاقات اور تعزیت کرینگے۔