معاشی اعدادوشمارکاجائزہ لینےکیلئےاجلاس طلب

May 20, 2024 | 15:16 PM

ایک نیوز: معاشی اعدادوشمارکاجائزہ لینےکےلئےکل اجلاس طلب کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی بجٹ سازی کا عمل جاری ہےرواں مالی سال کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ پیش کیاجائے گا ۔زرعی، صنعتی، خدمات کے شعبے کے اعدادوشمار منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے معاشی اعدادوشمار کی منظوری بھی دی جائے گی، رواں مالی سال کیلئےمقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا، آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کا ہدف 3.4 فیصد مقرر کیا گیا، رواں مالی سال صنعتی ترقی 3.4 اورخدمات شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ہے۔    

مزیدخبریں