ایک نیوز:صدرابراہیم رئیسی کی المناک موت پرایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےملک میں پانچ روزہ سوگ کااعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای صدر ابراہیم رئیسی کی موت پر ملک میں پانچ روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی حادثے میں موت کے بعد نائب علی باقری کنی کو عبوری وزیرِ خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تبریز شفٹ کی جا رہی ہیں۔
واضح رہےکہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی ،وزیرخارجہ حسین امیراوردیگررفقاکی گزشتہ روزہیلی کاپٹرحادثےمیں جاں بحق ہوئےتھے۔