ایک نیوز:بچوں کی موجیں لگ گئیں،حکومت پنجاب نےموسم گرماکی تعطیلات کااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر تعلیم نے ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں ایک ہفتہ قبل چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم راناسکندرحیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والدین سے چھٹیوں سے متعلق رائے مانگی تھی، والدین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر فوری چھٹیاں کرنے کا مشورہ دیا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے 25مئی 2024سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔
رواں سال موسم گرما کی چھٹیوں کا پریڈ پونے تین ماہ تک پہنچ گیا۔
وزیر تعلیم راناسکندرحیات کاکہناتھاکہ جن نجی سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں ان کے علاوہ تمام سکولوں میں 25 مئی سے چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔ امتحانات والے نجی سکولوں کو سکول کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی۔طلبہ کو چھٹیاں دینے کا مقصد موسم کی شدت کے اثرات سے بچانا ہے۔