ایک نیوز:سبزہ زار گرڈ سٹیشن میں آتشزدگی کے باعث متاثر ہونیوالے تمام فیڈر بحال کردئیےگئے، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق 220 کے وی اے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث 16 فیڈرز کو سپلائی معطل ہوئی تھی ۔
ترجمان لیکسو کے مطابق تمام فیڈرز کو صبح 5 بجےتک بحال کردیا گیا تھا، اس وقت کسی بھی علاقے کو بجلی کی بحالی معطل نہیں ہے، تاہم اس آتشزدگی سے گرڈ کو کتنا نقصان پہنچا ہے اس کے لیے این ٹی ڈی سی کام کر رہا ہے وہی نقصان کا تخمینہ لگائے گا۔
واضح رہےگزشتہ رات کوسبزہ زارگرڈسٹیشن میں دھماکےکےبعدآگ بھڑاٹھی تھی جس کےباعث قریبی علاقوں کوامدادی کارروایوں کےلئےخالی کروالیاگیاتھا۔شہرکاکافی حصہ تاریکی میں ڈوب گیاتھا۔