ایک نیوز:اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی آزادی مارچ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر درج تھانہ کوہسار اور کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات میں بری قرار دے دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی قاسم سوری راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کی آزادی مارچ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بریت کی درخواستیں منظور کیں۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بھی آزادی مارچ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے حوالے سے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید خان، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل، اسد عمر اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
دونوں مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد معزز عدالتوں کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔