ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر اہم شخصیات کا اظہار افسوس

 صدرابراہیم رئیسی کےانتقال سےپاکستان مخلص دوست محروم ہوگیا،ایازصادق
کیپشن: With the death of President Ibrahim Raisi, Pakistan has lost a sincere friend, Ayaz Sadiq

ایک نیوز: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے انتقال پرپاکستانی حکمران اوراہم سیاسی شخصیات نےدکھ ،اظہارافسوس اورتعزیت کیاہے۔
اسپیکرقومی اسمبلی
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر رفقاء کے انتقال کی خبروں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

 اسپیکر نے دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔
ایازصادق کاکہناتھاکہ صدر ابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے،صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات بڑی مفید رہی،صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے، اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کامزیدکہناتھاکہ مشکل گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان  کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں، سید محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا،سید محمد ابراہیم رئیسی کا حالیہ دورہ پاکستان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سید محمد ابراہیم رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ جس محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کے دل میں ہمیشہ نقش رہے گا۔ سید محمد ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوام بخشا،پاکستان کی عوام اور پارلیمان سید محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ 
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم ریئسی، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی شہادت پر دلی رنج اور صدمہ ہوا ہے۔ ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے ۔ حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات یادگار رہی۔پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی 
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نےایرانی صدر کےہیلی کاپٹر حادثہ پراظہار افسوس اورتعزیت کی ۔
عمر ایوب خان نے دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں،صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے پوری مسلمہ کا نقصان ہوا۔ امت مسلمہ ایک عظیم اور دلیر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے، صدر رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے۔ مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان کی عوام سید محمد ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہے۔
 اپوزیشن لیڈر کی اللہ تعالیٰ سے سید محمد ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی ،ان کے خاندانوں اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔    
وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرا براہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس کیاہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنےسوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔ 
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےبھی ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی المناک موت پر اظہار افسوس کرتےہوئےکہناتھاکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیراور انکے رفقاء کے انتقال پر ایران کی عوام سے تعزیت کرتا ہوں، اس افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے اور اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور شہریوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہناتھاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ۔ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔ 
گورنرسندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتےہوئےکہناتھاکہ ایران کے صدر کے حالیہ دورہ کراچی میں انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی انتہائی سادہ اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ،پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔